۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ موسیٰ رضا جسکانی

حوزہ/ سابقہ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب نے کہا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے متعلق زبان درازی نہ فقط ملعون شخص کی خباثت کو بیان کررہی ہے بلکہ اس کے شجرہ ملعونہ کی نشان دہی کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ موسیٰ رضا جسکانی سابقہ صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کے متعلق زبان درازی نہ فقط ملعون شخص کی خباثت کو بیان کررہی ہے بلکہ اس کے شجرہ ملعونہ کی نشان دہی کر رہی ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ اہل بیت نبوت وہ مقدس ہستیاں ہیں جن سے نہ فقط مسلمانان عالم کو عقیدت و محبت ہے،بلکہ غیر مسلم دنیا کے کروڑوں باضمیر انسان اپنی تحریر و تقریر سے اس مقدس خانوادہ سے اپنی عقیدت و محبت اور احترام کا اظہار کرچکے ہیں۔آسمانی کتابوں سے لیکر ادیان عالم کی تمام مقدس کتب میں خاندان تطہیر کا تذکرہ ملتا ہے اور اس قسم کے رکیک ذہنیت اور انسانی اخلاقیات سے عاری الفاظ اس بات کا پتہ دیتے ہیں کہ یہ اس شخص کا انفرادی جرم نہیں ہے بلکہ اس جرم عظیم کے لئے اسے کسی دشمن قرآن و اہلبیت فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔اسکے اس بزدلانہ فعل کی نہ فقط ہم محبان آل محمد علیہم السلام مذمت کرتے ہیں بلکہ ہر زندہ ضمیر انسان اور جمیع خلائق عالم اور اللہ تعالیٰ اس پر لعنت بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس گھٹیا حرکت پر یقیناً پورے عالم اسلام کو احتجاج کرنا چاہیے اور تمام باضمیر انسان سراپا احتجاج ہیں ۔حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اسے کیفر کردار تک پہنچائے اور اس کے پس پردہ ہاتھوں کو عیاں کرکے ان مراکز کو نشان عبرت بنائے جہاں اس قسم کی سوچ وفکر کو پروان چڑھا کر آئے دن محافظین قرآن کریم پر حملے کئے جاتے ہیں۔ جس سے زمین وآسمان لرز ہ براندام ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ملعون اور اس کی تربیت گاہ کو نشان عبرت بنایا جائے۔

آخر میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران ملک وملت اس سلسلے میں اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ورنہ جب دین اجڑے گا تو ملک کسی کام نہیں ہوگا۔کیا ہمارے اداروں کو اب بھی خاموش رہنا چاہئے؟ کیا ان کا تعلق دشمنان اہلبیت سے ہے؟ کیا انھیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر اس چیز کا جواب نہیں دینا پڑے گا؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .