۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
IMG-20210206-WA0029.jpg

حوزہ/ گلبرگہ ملکھیڑ میں سالانہ جشن ولادت شہزادی فاطمہ زہراء (س) اور امام حسین و مولا عباس (ع) کے پرچموں کی زیارت اور انعامات کو تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مغل، ملکھیڑ، گلبرگہ میں ولادت شہزادی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا۔جسکی نظامت کی ذمہ داری حجۃالاسلام مولانا ذیشان حیدر بہشتی نے انجام دیا، محفل کے آغاز میں مکتب کے نو نہالوں نے سورہ کوثر و ناس و والعصر مع ترجمہ پیش کیا۔

مرزا حسنین علی بیگ اور حیدر حسین خان نے چہاردہ معصومین علیہم السلام کی دو دو حدیثیں سنائیں۔

بعدہ مقیم حضرات نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا حیدرآباد اور گلبرگہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان حضرات نے قصیدہ خوانی کی اور شاعر اہلبیت علیہم السلام جناب میر اطہر علی رضوی نے نے اپنے طرحی کلام پیش کیا اور حافظ مولانا مرزا صادق علی نے بھی اپنا طرحی کلام پیش کیا۔
جس کے کچھ مصرعے یہ ہیں
محفل یہاں پہ آج بپا فاطمہ کی ہے 
اس بزم کی وجہ بھی ولا فاطمہ کی ہے 
ہو ضعف کا احساس اگر احمد مرسل 
آجائیے کساء میں شفا فاطمہ کی ہے
رسوائیاں لکھی ہیں تمہارے نصیب میں
آل سعود تم کو سزا فاطمہ کی ہے
فضہ کی طرح ہم بھی تو ثابت کریں یہی
قرآن کے لبوں پہ ثنا فاطمہ کی ہے

اس کے بعد حجۃ الاسلام مولانا وفا حیدر خان نے تقریر کرتے ہوئے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی حدیث مجھے تمہاری دنیا کے  تین کام پسند ہیں تلاوت قرآن، زیارت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انفاق کی تشریح کرتے ہوئے قرآن کریم کی عظمت بیان کی اور کہا کہ حضرتِ زہراء نے یہ نہیں فرمایا کہ قرآن پسند ہے بلکہ فرمایا تلاوت قرآن پسند ہے
لہذا قرآن مجید کو طاقچوں میں رکھنے کے بجائے تلاوت کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کریں کہ ہمیں ہر وہ کام پسند ہے جو حضرتِ زہراء کو پسند ہے۔

بعدہ صدر محفل مہمان عالم دین حجۃالاسلام مولانا ڈاکٹر شیخ کریم قمی صاحب نے اپنے معروضات پیش کیے 
جس میں آپ نے حضرت زہراء کی محبت و مودت ہی اجر رسالت قرار پائی ہے کو علماء اہلسنت کی تفاسیر سے پیش کیا اور فرمایا کہ محفل میں موجود ہر شخص اجر رسالت ادا کررہا ہے مدح سرائی کرنے والے، شرکت کرنے والے، محفل کو برگزار کرنے والے سبھی اپنے اپنے اعتبار سے اجر رسالت ادا کرتے ہیں۔

اس کے بعد محترم مولانا موصوف نے اپنی جانب سے مکتب کے بچوں کو قرآن کا ہدیہ پیش کیا
قصیدہ خوانوں اور مسجد کے ذمہ دار افراد کو آیہ قرآنی کا طغرا ہدیہ کیا۔

جس کے بعد صدر مسجد جناب ذاکر حسین خان نے علماء کی گلپوشی کرتے ہوئے تہ دل سے علماء کا شکریہ ادا کیا 
اور آخر میں مسجد مغل کے امام جمعہ و جماعت حافظ مولانا مرزا صادق علی نے انجمن محبان اہلبیت علیہم السلام اور ثاراللہ ٹرسٹ کی جانب سے موجود تمام علماء اور مہمان حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعاء سلامتی امام زمانہ عج کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .