بدھ 26 فروری 2025 - 08:00
اہل بیت (ع) سے محبت مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا باعث ہے

حوزہ / مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت نہ صرف ایک شرعی فریضہ ہے بلکہ ایک سماجی ضرورت بھی شمار ہوتی ہے اور اس محبت کو تقویت دے کر اسلام دشمن سازشوں کے خلاف استقامت اختیار کی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جامعہ مدرسینِ حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت‌الله محسن اراکی نے اصفہان میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مبلغان دین کے ساتھ منعقدہ پروگرام میں دین کی تبلیغ اور لوگوں کو خداوند متعال کے احکام کی اطاعت کی دعوت دینے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نہ صرف اس وسیع جہان کا خالق ہے بلکہ اس کا مالک، مختار اور صاحبِ امر بھی ہے، اسی لیے اس کے احکام کی پیروی اور شریعتِ اسلام پر عمل تمام انسانوں کے لیے ایک شرعی اور عقلی فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام کا بنیادی کردار ہمیشہ امتِ اسلامی کی ہدایت، ارشاد اور رہنمائی رہا ہے جو کہ خداوند متعال کے احکام کے مطابق انجام پاتا ہے۔

آیت‌الله اراکی نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت نہ صرف ایک شرعی فریضہ بلکہ ایک سماجی ضرورت اور امتِ اسلامی میں اتحاد، ہمدلی اور یکجہتی کا بنیادی عنصر بھی شمار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت کو مضبوط کیا جائے تو اسلام دشمن سازشوں کے خلاف استقامت بھی ممکن ہو سکتی ہے جو ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

جامعہ مدرسینِ حوزہ علمیہ قم کے رکن نے کہا: اسی محبت اہل بیت علیہم السلام کے ذریعے اسلامی معاشرے کے اتحاد اور یکجہتی کی حفاظت بھی کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha