محبت و مودت اہل بیت
-
حجۃ الاسلام والمسلمین ابو القاسم:
انسانوں کی ہدایت کا راستہ محبت و مودّتِ اہل بیت (ع) میں ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: خدا وند متعال سورہ فرقان کی آیت نمبر 57 میں فرماتا ہے "اے پیغمبر! لوگوں سے کہہ دو کہ میری (رسالت کی) اجرت آپ لوگوں کا ہدایت پانا ہے"۔ پھر خداوند متعال سورہ شوریٰ کی آیت نمبر 32 میں پیغمبر (ص) کی رسالت کا اجر مودّتِ اہلبیت علیہم السلام میں قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا: جب ہم ان ہر دو آیتوں کو ایک ساتھ رکھ کر معنی کریں گے تو معنی یہ بنے گا کہ "انسانوں کی ہدایت کا راستہ محبت و مودّتِ اہلبیت علیہم السلام ہے"۔
-
مصر کے سابق مفتی علی جمعہ:
اہل بیت (ع) تمام مسلمانوں پر حق مودت و محبت رکھتے ہیں
حوزہ/ مصر کے سابق مفتی اعظم نے اہل بیت اطہار علیہم السلام کا احترام کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اہل بیت(ع) کا مقام ہمارے لئے باپ اور بیٹے کے مانند ہونا چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ ان سے اس طرح پیار کریں جیسے ہم اپنے باپ سے پیار کرتے ہیں۔
-
امام جمعہ کرمانشاہ؛ مولوی عبدالرحمن مرادی:
محبت و مودت اہل بیت (ع) اہلسنت کے مسلمہ عقائد میں سے ہے
حوزہ / حرمت و احترام اور محبت و مودت اہل بیت علیہم السلام کا شمار اہل سنت کے مسلمہ عقائد میں سے ہوتا ہے اور خدانخواستہ ان حضرات کی ہر طرح کی بے ادبی اور توہین حرام اور گناہ ہے۔