۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شہید مرتضیٰ مطہری

حوزہ/ شیخ علی خان نادم نے شہید کی حالات زندگی،شہید، افکار و نظریات اور راہ ولایت و امامت کےپیروکاروں کے لیے ان کے پیغام  پرتفصیل سے  گفتگو کی۔اور فکر مطہری کی معرفت پر جوانوں کوتاکید کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،٢ مٸی کو یوم شہادت حضرت آیة اللہ العظمیٰ شہید مرتضیٰ مطہری کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے سید شرافت موسوی اور امام جمعہ شیخ علی خان نادم نے خطاب کیا۔

شیخ علی خان نادم نے شہید کی حالات زندگی،شہید، افکار و نظریات اور راہ ولایت و امامت کےپیروکاروں کے لیے ان کے پیغام پر تفصیل سے گفتگو کی۔اور فکر مطہری کی معرفت پر جوانوں کوتاکید کی۔

جبکہ سید شرافت موسوی نے دور حاضر میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جوانان زیادہ تر اپنی اوقات سوشل میڈیا پر صرف کرتے ہیں ان کو چاہیے کہ سوشل میڈیا کو درست سمت میں چلاٸیں،بےہودہ و فضول چیزوں سے گریز کریں اور اس کے ذریعے اپنے ایمان و عقاٸد کو مضبوط کریں۔شہیدمطہری کے افکار وکتابیں اس سلسلے میں جوانوں کے لیے مفید ہیں۔ہمیں شہید کے افکار سے بھر پوراستفادہ کرکے اپنے معلومات میں اضافہ کرنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .