۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ویبنار

حوزہ/ ہفتہ وحدت کی مناسبت پرالقایم میدیا کی جانب سے ایک شاندار ویبنار کا انعقاد ہوا جسمیں ہندوستان کے جید علماء دین و دانشور حضرات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وحدت کی مناسبت پرالقایم میدیا کی جانب سے ایک شاندار ویبنار کا انعقاد ہوا جسمیں ہندوستان کے جید علماء دین و دانشور حضرات نے شرکت کی اس وبنیار میں جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا شیخ عبداللہ جلیلی خطہ لداخ سے اور حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر زین العابدین امام جمعہ اور جماعت کڈمانڈو نیپال اور حجت الاسلام والمسلمین مولانا امجد امام جمعہ و جماعت شھر کشمیر جناب سلیم جاوید اور جواد حبیب شامل تھے۔

اس وبنیار کا موضوع " ہفتہ وحدت اور امت مسلمہ کی موجودہ صورت حال" جسمیں خطباء نے بہترین طریقہ سے وحدت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی موجود صورت حال کو بیان کرتے ہوئے اس کی بہتری کے لئے بہترین تجاویز سے نوزا اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے وحدت امت اسلامی کو وقت کی ایک اہم ضرورت کے طور پر پیش کیا ۔یہ ویبنار ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۲ کو القایم میڈیا کے ذریعہ منتشرہوا جسمیں کافی تعداد میں جوانوں اور اسٹیوڈینس سے شرکت کی ۔یہ ویبنار القایم میڈیا (Al Qaim Media) کے یوٹیوپ چینل پر بھی مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Jawad IN 08:19 - 2022/10/18
    0 0
    باسلام و احترام۔ بہت مشکور ہیں حوزہ نیوز کے تمام اراکین کا جو معارف اھل بیت ع کو دنیا میں عام کرنے میں دن دوگنی رات چوگنی کوشش کرتے ہیں۔اجرکم علی اللہ