۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
کنفرانس بین المللی سیره نبوی در کشور موریتانی

حوزه/ اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے دارالحکومت میں سیرت النبی (ص) کے عنوان سے 35 ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں براعظم آفریقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، "سیرت النبی (ص)" بین الاقوامی کانفرنس مختلف فرق و مذاہب سے تعلق رکھنے والے مسلمان علماء کرام کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں نواکشوط نامی شہر کی انٹرنیشنل مسجد میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، اس تین روزہ کانفرنس میں براعظم افریقہ کے مختلف ممالک جیسے مالی، سوڈان، چاد، نیجر، نائیجیریا، الجزائر، مراکش اور مصر سے تعلق رکھنے والے مسلمان علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ موریطانیہ ایک ایسا ملک ہے جو براعظم افریقہ کے بڑے صحرا کی غربی پٹی پر واقع ہے اور آبادی کے لحاظ سے تقریباً 90 لاکھ افراد مسلمان ہیں ، جن میں سے اکثر کا تعلق تیجانی مسلک سے ہے۔

موریطانیہ میں سیرت النبی(ص) کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .