۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
OIC

حوزہ/ سوڈان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تنظیم تعاون اسلامی کا ہنگامی اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تنظیم تعاون اسلامی (OIC)نے سوڈان کے حالات کا جائزہ لینے کے لیے جدہ میں تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ایک بڑے پیمانے پر اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سعودی ٹی وی چینل الاخباریہ نے اعلان کیا کہ یہ اجلاس اسی وقت منعقد کیا جائے گا جب سوڈان میں فوج اور ریپڈ ریسپانس فورسز کے درمیان جھڑپوں کا تیسرا ہفتہ شروع ہو رہا ہے۔

تنظیم تعاون اسلامی میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے صالح السحیبانی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ان کا ملک سوڈان میں کشیدگی کے خاتمے اور عوام کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے سوڈان میں دونوں فریق سے گزارش کی ہے کہ وہ امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے تحمل اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔

اس سے قبل تنظیم تعاون اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ سوڈان میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے تنظیم کے سربراہ اور ایگزیکٹو کمیشن کے سربراہ کی دعوت پر تنظیم کا غیر معمولی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

اس تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ایگزیکٹو کمیشن کی سطح پر غیر معمولی اجلاس سوڈان کے موجودہ واقعات کی طرف 57 رکن ممالک کی خاص توجہ اور اس کے تئیں فکرمند ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .