۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سوڈان

حوزہ/ سوڈان کی نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز یا RSF نے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت خرطوم میں فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے باوجود ملک میں جنگ بندی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کی نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز یا RSF نے کہا ہے کہ وہ دارالحکومت خرطوم میں فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے باوجود ملک میں جنگ بندی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

آر ایس ایف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر جمعہ کی صبح سے 72 گھنٹے تک کے لئے جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔

غور طلب ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز سے سوڈان میں فوج اور اس کی حریف ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ہوائی اڈے اور شہر کے دیگر اہم مقامات پر کنٹرول کے لیے لڑائی چھڑ گئی تھی جس میں اب تک 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعے کی صبح خرطوم میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے لیے آر ایس ایف نے فوج کو دارالحکومت میں زبردست حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا، آر ایس ایف کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سوڈان میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے کئی بار عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا جا چکا ہے، سوڈان میں تازہ ترین لڑائی اقتدار سویلین حکومت کو منتقل کرنے کے مطالبات پر شروع ہوئی ہے، اکتوبر 2021 میں بغاوت کے بعد سے عبوری حکومت اور فوج کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

فوج خود مختار کونسل کے ذریعے اقتدار پر قابض تھی، اس کی سربراہی فوج کے جنرل عبدالفتاح البرہان کر رہے ہیں، ملک کے سیکنڈ ان کمانڈ، RSF کے سربراہ محمد حمدان دگالو کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار کو سویلین حکومت کے حوالے کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .