۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین ملکی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے حوزہ علمیہ کو انبیاء(ع) کے راستہ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کا مطلب نبوی ، علوی اور حسینی انداز و روش کو بیان کرنا ہے۔ طلباء دینی کو اس مقام کی قدر کرنی چاہئے اور اپنے الہی مشن پر اچھی طرح عمل کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صوبہ ہرمزگان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ملکی نے صوبہ ہرمزگان کے مدارس علمیہ کے تعلیمی سال 1401-1400 شمسی (2021-2022ء) کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: علماء اور طلاب کو چاہئے کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نمونۂ عمل قرار دیں۔ کسی نے بھی سلام کرنے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سبقت اختیار نہیں کی۔ وہ بہترین خطیب تھے اور ہمیشہ خوبصورت ترین الفاظ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر جاری ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکتب کا پیروکار ہے وہ جب اپنے مخالف سے بھی روبرو ہوتا ہے تو اس کے ساتھ احترام سے پیش آتا ہے اور جب کوئی اس کے ساتھ بھلائی کرتا ہے تو وہ اس سے بڑھ کر اس کے ساتھ بھلائی کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے صوبائی  امور میں نائب نے مزید کہا: قرآن بشریت کا سب سے بڑا ہدایت گر ہے۔ خداوند متعال نے جب زمین و آسمان کو خلق کیا تو اس نے اپنے آپ کو مبارکباد نہیں دی لیکن جب انسان کو خلق کیا تو اس نے خود کو خطاب کرتے ہوئے کہا «فَتَبَارَکَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِینَ» "خدا  کو مبارک ہو کہ وہ بہترین تخلیق کار ہے۔ تو ہمیں چاہئے کہ ہم ہمیشہ خود کو قرآن،  پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے حضور حاضر سمجھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .