۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
خانم قورچی بیگی استاد حوزه علمیه خواهران قزوین

حوزہ / صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول، عورتوں اور بچوں کی روحانی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہب پر ان کا اعتماد کو بڑھانا چاہئے اور ان میں مذہبی امور کی انجام دہی کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،قزوین/ محترمہ خانم  متین قورچی بیگی نے ہفتہ دفاع مقدس کی یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال بھی چونکہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہوئی محدودیت کی بنا پر زیارت اربعین اور اربعین واک کا پہلے جیسا اہتمام نہیں ہو سکا تو ہمیں چاہئے کہ ہم جہاں تک ممکن ہو اپنے ملک، خاندان اور گھروں کے اندر ہی اربعین حسینی کا ماحول پیدا کریں۔

صوبہ قزوین میں حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: آج ہمیں چاہئے کہ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی طرح عاشورہ کے پیغام کو آئندہ نسلوں تک منتقل کریں اور بدعتوں کے خلاف مقابلے اور حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے زمینہ فراہم کریں ۔

محترمہ خانم  متین قورچی بیگی نے کہا: ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول، عورتوں اور بچوں کی روحانی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مذہب پر ان کے اعتماد کو بڑھانا چاہئے اور ان میں مذہبی امور کی انجام دہی کا جذبہ پیدا کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .