بدھ 30 اپریل 2025 - 12:13
ہم کیسے پہچانیں کہ ہم درست راستے پر ہیں؟

حوزہ/ آیت اللہ حائری شیرازی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بصیرت افروز تمثیل کے ذریعے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ انسان کیسے سمجھے کہ وہ سلوکِ الٰہی کے راستے پر صحیح سمت میں گامزن ہے یا نہیں؟۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حائری شیرازی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بصیرت افروز تمثیل کے ذریعے اس سوال کا جواب دیا ہے کہ انسان کیسے سمجھے کہ وہ سلوکِ الٰہی کے راستے پر صحیح سمت میں گامزن ہے یا نہیں؟۔

انہوں نے فرمایا کہ اگر ایک مسافر اپنی توجہ اس راستے کی طرف رکھے جو ابھی طے کرنا باقی ہے تو وہ جان لے کہ وہ منزل کی طرف رواں دواں ہے؛ لیکن اگر وہ اپنی نگاہ ان راستوں اور کارناموں پر مرکوز رکھے جو وہ طے کر چکا ہے، تو گویا وہ پیٹھ موڑ کر منزل سے دور ہو رہا ہے۔

آیت اللہ حائری شیرازی نے متنبہ کیا کہ: "جو شخص اپنے کیے ہوئے اعمال پر نظر رکھے اور ان پر فخر کرنے لگے، وہ درحقیقت مقصد سے غافل ہو چکا ہے اور غرور کا شکار ہے۔"

انہوں نے فرمایا کہ جو انسان اپنی کوتاہیوں اور باقی رہ جانے والے کاموں کو دیکھتا ہے، وہ شک نہ کرے کہ وہ رب کی طرف رخ کیے ہوئے ہے اور راہِ سلوک پر صحیح سمت میں گامزن ہے۔

نتیجہ: غرور اور خودپسندی، سلوکِ الٰہی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ہمیں اپنے انجام دیے گئے اعمال پر فخر کے بجائے، باقی رہ جانے والے فرائض پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور ہمیشہ خدا کی پناہ میں رہنا چاہیے تاکہ ہم راہِ حق سے منحرف نہ ہوں۔

منبع: تمثیلات اخلاقی، جلد اول، صفحہ ۴۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha