۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
تصاویر/  جشن بزرگ عید سعید مبعث پیامبر مکرم اسلام(ص) در شهرستان پارسیان

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین ادیب یزدی نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہونے اور ان کے ساتھ ہمنشینی کا بہترین رستہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو جانیں اور تاریخ کے اس عظیم انسان کی پیروی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مبلغین تہران کے سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین مرتضی ادیب یزدی نے گزشتہ رات پارسیان شہر میں موجود "مصلائے امام خامنہ ای" میں منعقدہ جشنِ عید مبعث کی عظیم الشان تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اولین میں سب سے پہلے ہیں۔ اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو "اوّلِ اوائل" کہا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجودِ مبارک کائنات کی عظیم ترین آیت و نشانی ہے۔ ان کا وجود مراتب میں تمام مخلوقات سے بالاتر ہے اور زمین و آسمان اور اس میں موجود تمام چیزوں کی تخلیق کا اصلی ہدف و مقصد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وجودِ مبارک ہے۔

جامعہ مبلغین تہران کے سکریٹری نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہونے اور ان کے ساتھ ہمنشینی کا بہترین رستہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو جانیں اور تاریخ کے اس عظیم انسان کی پیروی کریں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ادیب یزدی نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمت اور صبر کے ساتھ تمام مشکلات اور بدسلوکیوں کا مقابلہ کیا اور کبھی بھی اپنے اصلی ہدف اور مقصد میں نہیں ڈگمگائے۔

انہوں نے مزید کہا: سب سے زیادہ خوش نصیب وہ شخص ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر چلے اور ان کی اطاعت کرے۔

انہوں نے آخر میں کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زندگی میں عدل و انصاف کا مظہر تھے، اپنے اہل و عیال کے ساتھ مہربانی اور خوش رفتاری سے پیش آتے اور جب آپ گفتگو کرتے تھے تو تمام لوگوں کی طرف دیکھا کرتے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی زندگی میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو نمونہ قرار دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .