حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام منصور امامی نے شہر ارومیہ کے محلہ حسین آباد کی زہرا (س) مسجد میں بزرگ علما کی دینی و تبلیغی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: مجلس میں موجود علماء حوزاتِ علمیہ کے ثمرات اور انبیاء (ع) کے وارث ہیں جنہوں نے دنیا میں اپنی بہت سی خوشیوں سے ہاتھ دھوئے اور ہمیشہ قوم کی رہنمائی کی تلاش میں رہے۔
انہوں نے مزید کہا: جو عالم تبلیغِ دین کی خاطر دنیا سے منہ موڑتا ہے اور مادی چیزوں میں دلچسپی نہیں رکھتا اس کی قدر و قیمت بھی بہت زیادہ ہے۔
حجت الاسلام امامی نے کہا: روایات کے مطابق اگر ایک عالمِ دین اپنے قول پر عامل بھی ہو تو اس کا مقام آخرت میں اعلی علیین میں ہو گا اور اسی طرح اگر خدانخواستہ اپنے قول پر خود عامل نہ ہو تو أسفل السافلین میں سے ہو گا۔
انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کے یوم ولادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: امام علی علیہ السلام علم کے لامتناہی سمندر ہیں اور شجاعت میں بے مثال ہیں اور ایسا عظیم شخص اپنے آپ کو پیغمبر اسلام (ص) کا عبد اور شاگرد کہتا ہے۔
حجت الاسلام منصور امامی نے مزید کہا: حضرت امام علی علیہ السلام جنگوں میں پیغمبر اسلام (ص) کے سب سے زیادہ قریب ہوتے تھے اور آپ علیہ السلام فرماتے ہیں "ہم جنگوں میں رسول اللہ پیغمبر اسلام (ص) کے وجود مبارک سے آرام و سکون پاتے تھے۔
انہوں نے بعض مغربی ملکوں کی جانب سے قرآن کریم کی توہین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:ان دشمنان اسلام کی جانب سے کی جانے والی قرآن کریم کی توہین دشمن کے خوف کی علامت ہے۔