جمعہ 6 نومبر 2020 - 22:14
حدیث روز | مومن کے گناہ اس طرح پاک ہوتے ہیں!

حوزہ/  امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں بیان کیا ہے کہ بندہ مؤمن کے گناہ کس طرح پاک ہوتے ہیں؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں بیان کیا ہے کہ بندہ مؤمن کے گناہ کس طرح پاک ہوتے ہیں؟

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیہ السلام:

اِنَّ العَبْدَ إذا کَثُرَتْ ذُنُوبُهُ وَ لَمْ یکُنْ عِندَهُ مایُکَفِّرُها إبتـَلاهُ اللّهُ تَعالی بِالحُزْنِ فَیُکَفِّرُ عَنهُ ذُنُوبَهُ.

جب بندہ مؤمن کے گناہ زیادہ ہوجائیں اور اس کا کوئی عمل صالح بھی نہ ہو جو اس کے گناہوں کا ازالہ کرے تو خداوند عالم اسے غم و اندوہ میں گرفتار کردیتا ہے تاکہ اس کے گناہوں کو پاک کردے۔

أمالی مفید، مجلس سوم، ح ۷، ص ۳۶

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha