اتوار 11 مئی 2025 - 23:47
مخلوقِ خدا کی مدد کرنا سب سے اعلیٰ عبادت ہے

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: انفاق دینی ثقافت کی بنیادی تعلیمات میں سے ایک ہے جو روحانی ارتقاء، ذہنی سکون اور انسانی زندگی سے رضامندی میں بے مثال کردار ادا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسین حیدری خورمیزی نے "مدرسہ علمیہ ریحانۃ النبی قشم " کے طلبہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انفاق صرف غربت کے خاتمے کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ انسانی روح کی بلندی، معاشرے میں مہربانی کے فروغ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت کو نئی نسل میں زندہ رکھنے کا بھی باعث ہے۔

انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تبسُّمُکَ فی وجهِ أخیکَ صدقۃ یعنی "تمہارا اپنے دینی بھائی کے لئے مسکرانا بھی صدقہ ہے"۔ اس حدیث کا پیغام یہ ہے کہ روزمرہ زندگی میں محبر و مہربانی کو عام کیا جائے۔ ہمارے ائمہ اہل بیت علیہم السلام نے اپنی عملی زندگی میں مہربانی اور انفاق کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔

مخلوقِ خدا کی مدد کرنا سب سے اعلیٰ عبادت ہے

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: امام رضا علیہ السلام ضرورت مندوں کو انفاق کرتے وقت اچھے، خوشبودار اور سلیقے سے سجے کھانے عطا فرماتے تھے، نہ کہ بچا ہوا یا معمولی کھانا۔ یہ طرزِ عمل ظاہر کرتا ہے کہ انفاق میں سامنے والے کی انسانی عظمت کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے آخر میں کہا: مخلوقِ خدا کی مدد کرنا سب سے اعلیٰ عبادت ہے اور یہ مہربانی، سلیقہ مندی اور خلوص نیت کے ساتھ ہماری زندگی کا حصہ بننی چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha