بدھ 8 اکتوبر 2025 - 23:30
اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے

حوزہ / صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اگر امتِ مسلمہ ایک جسم کی مانند متحد ہو جائے تو صہیونی حکومت کو نہ فلسطین پر مظالم ڈھانے کی جرأت ہوگی اور نہ ہی دیگر ممالک پر حملے کرنے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انڈونیشیا کے نئے سفیر رولیانشاه سوامیرات سے اسنادِ سفارت وصول کرنے کی تقریب میں کہا: اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ اگر امتِ مسلمہ ایک جسم کی مانند متحد ہو جائے تو صہیونی حکومت کو نہ فلسطین پر مظالم ڈھانے کی جرات ہوگی اور نہ ہی دیگر ممالک پر حملے کرنے کی۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی خارجہ پالیسی کا محور اسلامی ممالک کے ساتھ ہمہ جہت تعاون اور تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تمام مسلم ممالک بھائی ہیں اور امت مسلمہ کو دشمنانِ اسلام کے خلاف اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ایک جسم کی مانند کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: اسلامی ممالک کو علمی، ثقافتی، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور دفاعی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیے تاکہ امت متحد ہو کر صہیونی مظالم کا مؤثر جواب دے سکے۔

ایرانی صدر نے مزید کہا: ایران، انڈونیشیا سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں یہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha