حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ یمن کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے طوفان الاقصیٰ کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کئے گئے اپنے خطاب میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کو صدی کے وحشیانہ ترین جرائم سے تعبیر کیا۔
انہوں نے کہا: غاصب صیہونی حکومت نے یہ جرائم امریکہ کی مکمل حمایت سے انجام دیئے ہیں۔
سربراہ انصار اللہ نے کہا: صیہونی حکومت نے امریکہ کی حمایت سے اپنے وحشیانہ حملوں میں غزہ کی گیارہ فیصد آبادی کو شہید اور زخمی کیا۔ جس کی عصر حاضر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں امریکی اسلحے سے صدی کے بھیانک ترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔









آپ کا تبصرہ