۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عارف واحدی

حوزہ/ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر: سانحہ پشاور کا ظلم ڈھانے والے  یزیدیت کے علمبرداروں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے نہتے نمازیوں اور معصوم بچوں پر گولیاں چلا کر اور بم برسا کر انسانیت کو شرما دیا اور ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے جامعہ شہید عارف الحسینی میں منعقدہ عظیم الشان پروگرام (مجلس تعظیم و تکریم برائے شہدائے قصہ خوانی مسجد امامیہ) میں شرکت اور خطاب کیا۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: ہماری راہ ہی سرخ ہے ہم نے ہر دور میں قربانیاں دے کر مشن اہل بیت اطہار علیہم السلام کو آگے بڑھایا، ہم قتل ہوتے رہے ہم پر پوری تاریخ میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی گئی مگر ہم آگے ہی بڑھتے رہے۔ ہمارا راستہ کوئی نہ روک سکا۔ ہم کربلا والے ہیں، کربلا کے شہیدوں کے راستے پر چلنے والے ہیں، شہادتوں سے ڈر کر نہ جھکتے ہیں نہ خوف کھاتے ہیں، نہ ہی پیچھے ہٹتے ہیں، ہر دور کے ظلم و جبر کا مقابلہ کیا۔

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا: ہمارا طرۂ امتیاز ہے پوری تاریخ میں ہم نے کبھی بھی ظالم و جابر حکمرانوں کو تسلیم نہیں کیا۔ ہم کربلا کے وارث ہیں کربلائے پشاور بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔حسینیت کا راستہ روکنے والوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ تمہارا باپ یزید اکسٹھ ہجری میں اس مشن کو نہ روک سکا تو آپ اس دور کے یزیدیو، تم کس باغ کی مولی ہو؟!۔

علامہ عارف واحدی نے کہا: سانحہ پشاور کا ظلم ڈھانے والے یزیدیت کے علمبرداروں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ انہوں نے نہتے نمازیوں اور معصوم بچوں پر گولیاں چلا کر اور بم برسا کر انسانیت کو شرما دیا اور ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے کہا: اب ہمارا مطالبہ ہے کہ قانون فوری حرکت میں آئے اور ان دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر جلد از جلد سزا دی جائے، ان کے نیٹ ورک کو توڑا جائے کیونکہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہ ملک نہیں جنگل ہوتا ہے۔لوگ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سب شہدا کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے اور اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی فضا کو برقرار رکھنے اور تمام مسالک کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے اور کسی قسم کی انارکی اور افتراق و انتشار سے بچنے کی تاکید فرمائی ہے ۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں شہداء کے ورثاء، بڑی تعداد میں علماء کرام اور عوام شریک تھے۔

علامہ عارف حسین واحدی کی شہداء پشاور کی مجلس تعظیم و تکریم میں شرکت،دہشتگردوں کو  کیفر کردار تک پہنچایا جائے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .