۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اثر سید حسن نصرالله درباره شهید حاج قاسم سلیمانی به زیور طبع آراسته شد

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی لکھی ہوئی شہید قاسم سلیمانی پر مبنی کتاب ’’یحبھم و یحبونہ‘‘ موسسہ دار الوفاء بحرین کے توسط سے شائع کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ کی لکھی ہوئی شہید قاسم سلیمانی پر مبنی کتاب ’’یحبھم و یحبونہ‘‘ موسسہ دار الوفاء بحرین کے توسط سے شائع کی گئی۔

اس کتاب میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ان کی ذاتی زندگی، جہادی زندگی، بہادرانہ موقف، اسلامی مزاحمت کی قیادت میں ان کے کردار و اثرات پر گفتگو کی گئی ہے۔

یہ کتاب ۲۲۴ صفحات پر مشتمل ہے، اس کے مقدمے میں بحرین کے موسسہ دارالوفاء نے لکھا:اس کتاب کی سب سے اہم امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کتاب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کے صادقانہ الفاظ پر مشتمل ہے، انہوں نے شہید قاسم سلیمانی کے حوالے سے خاص ذاتی تجربات کو تحریر فرمایا ہے۔

موسسہ دارالوفاء نے مزید لکھا: یہ کتاب ان اہم کتابوں میں سے ایک ہے جو شہید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت سے متعلق ہے اور یہ ان تمام لوگوں کے لیے پڑھنے کے لائق ہے جو اس عظیم رہنما کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔

اس مقدمے میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ یہ کتاب اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی ایک غیر معمولی انسان تھے جو اعلیٰ اخلاقی اوصاف اور قائدانہ صفات کا امتزاج رکھتے تھے اور جہاد و قربانی کا نمونہ تھے۔

یہ کتاب عربی زبان میں ہے، جو افراد اس کتاب کو پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .