۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / اجلاس سالانه علما و طلاب آذربایجانی مقیم قم

حوزہ / ایران کے شہر ارومیہ کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم اپنے دینی فریضہ کو پورا کرنے میں سستی کا مظاہرہ کریں گے تو معاشرہ میں موجود مختلف جاہل گروہ اور دھارے یکے بعد دیگرے علماء و مبلغین کی ذمہ داریاں سنبھالنا شروع ہو جائیں گے۔ اس لیے ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے مدرسہ دارالشفا قم میں اس صوبے کے طلباء اور علمائے کرام کے ساتھ منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: معارف اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ کی توفیق اور سعادت حاصل ہونا خداوند کریم کے الطاف میں سے ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث "إذا کانَ یَومُ القِیامَةِ جَمَعَ اللّه ُ عَزَّ و جلَّ النّاسَ فی صَعیدٍ واحِدٍ ، و وُضِعَتِ المَوازینُ ، فیُوزَنُ دِماءُ الشُّهَداءِ مَعَ مِدادِ العُلَماءِ، فیَرجَحُ مِدادُ العُلَماءِ عَلی دِماءِ الشُّهَداءِ" میں علمائے کرام کے مقام و منزلت کو بیان کیا گیا ہے۔ امام علیہ السلام اس حدیث میں فرماتے ہیں " قیامت کے دن خداوند متعال لوگوں کو ایک بڑے میدان میں جمع کرے گا اور وہاں ایک ترازو رکھا جائے گا جس میں شہداء کے خون کو علمائے کرام کے مرکب اور سیاہی سے تولا جائے گا، لیکن علمائے کرام کے قلم کی سیاہی کا وزن شہداء کے خون پر بھاری رہے گا"۔

شہداء اُس مکتبِ اہل بیت (ع) کے پروردہ ہیں جس کی تبلیغ علماء نے کی ہے

شہر ارومیہ کے امام جمعہ نے کہا: شہداء اسی مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے پروردہ ہیں جس کی تبلیغ علماء نے کی ہے۔ اگر علماء نہ ہوتے تو حاج قاسم سلیمانی جیسے افرادکی بھی تربیت نہ ہوتی۔

حجت الاسلام والمسلمین قریشی نے کہا: بین الاقوامی زبانوں پر عبور طلباء و طالبات کے ناقابل تردید ضرورت ہے۔ عزیز طلباء کو اپنی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور علمی پیشرفت کے لئے بین الاقوامی زبانوں پر عبور حاصل کرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .