۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله عیسی قاسم

حوزہ/ شیعہ تحریک بحرین کے رہنما نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ علماء جو امت اسلامیہ کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی دعوت دے رہے ہیں وہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کے حامی اور ذلت و رسوائی کو قبول کرنے والے ہیں،کہاکہ کچھ علماء مسجد اقصی اور مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف خاموشی اختیار کئے ہوئے تمام جہات سے کفر کی تائید کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے جمعرات کے روز قم المقدسہ میں منعقدہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان "جنگ سیف القدس،محور مقاومت اور مسجد اقصی کا دفاع"سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خدا کے علاوہ کوئی چیز مقدس نہیں ہے اور کوئی بھی شخص یا چیز کی اہمیت نہیں ہے مگر یہ کہ ان کا تعلق خدا سے ہو،جیسے پیغمبر اسلام(ص)،قرآن،خانہ کعبہ،مسجد الحرام،مسجد اقصی اور وہ مساجد جن کی بنیاد تقویٰ الٰہی پر رکھی گئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کا احترام کیا جانا چاہئے اور ان کے ساتھ دوران جاہلیت والا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔دینی مقدسات کی توہین،گناہ اور دین کے مقابلے میں جسارت اور ایک مؤمن کے دل کو مجروح کرتی ہے۔

شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ حرمت الٰہی کی پائمالی کو دیکھنے کے باوجود خاموش تماشائی بنے رہنے والی امت نے ایمان کے حق کو ادا نہیں کیا ہے۔

بحرینی شیعہ رہنما نے کہا کہ اسلام میں علماء، امت کے باپ کی مانند ہیں اور امت،علماء کی غیر موجودگی میں یتیم شمار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ علماء، اسلام کی زندگی،حیات اور دین کے حامی ہیں،عالم انسان ہونے کے ناطے ایک مسلمان اور اس کے علم کو دین کی بنیاد قرار دیا گیا ہے اور علماء، بنی اسرائیل کے انبیاء اور زمین پر روشن ستارے کی مانند ہیں۔

آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ علماء،انبیاء کرام کے وارث اور ان کے قلم کی سیاہی شہداء کے خون سے افضل ہے یہ وہ علماء ہیں جنہیں خداوند متعال نے اپنے بندوں پر ولی قرار دیا ہے اور بشریت کی رہبری اور امور الہی میں ریاست کی کرسی کو ان کے حوالے کردیا ہے۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے امامت کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ علمائے شر اور فاسد علماء کے مقابلے میں امام بھی عالم ہیں لیکن عمل کے اعتبار سے امام،علمائے شر اور فاسد علماء سے دور ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ امام علی علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ آئمہ علیہم السلام کے بعد بہترین لوگ کون ہیں؟آپ علیہ السلام نے فرمایا:صبر کا مظاہرہ کرنے والے علماء بہترین لوگ ہیں اگر کوئی برا ہو تو وہ ابلیس کے بعد بدتر ہو گا۔

آیۃ اللہ عیسی قاسم نے درباری علماء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علماء جو امت اسلامیہ کو امریکہ اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی دعوت دے رہے ہیں وہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کے حامی اور ذلت و رسوائی کو قبول کرنے والے ہیں،کچھ علماء مسجد اقصی اور مسلمانوں پر جاری مظالم کے خلاف خاموشی اختیار کئے ہوئے تمام جہات سے کفر کی تائید کر رہے ہیں۔

آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید کہا کہ عصر حاضر میں ہمیں جس معرکہ اور جنگ کا سامنا ہے اس میں علمائے اسلام کو مقامات مقدسہ اور مسلمانوں کے دفاع کے لئے معرکہ آرائی کی تیاری کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کے جہادی  مصادیق یہ ہیں کہ وہ شہادت کی طرف پیش قدمی اور لقاء اللہ کے علاوہ کسی چیز کی طلب نہیں کریں۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے کہا کہ آج معرکہ آرائی کا دور ہے لہذا علماء کرام سمیت سبھی کو چاہیے کہ مقاومت اور کامیابی کی راہ پر گامزن رہنے کے ساتھ استکبار جہاں کے خلاف معرکہ آرائی کی تیاری کریں اور یہ خاص طور پر علمائے امت کی ذمہ داری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .