ہفتہ 20 دسمبر 2025 - 15:15
قرآن کی بے حرمتی پر تجمع علمائے مسلمان لبنان کا مذمتی بیان: قرآن کریم پر حملہ تمام مسلمانوں پر حملہ ہے

حوزہ / تجمع علمائے مسلمان لبنان نے ایک بیان میں امریکی ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جیک لانگ کی جانب سے قرآن کریم کی بے حرمتی کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تجمع علمائے مسلمان لبنان نے ایک بیان میں امریکہ میں ریاست فلوریڈا کی سینیٹ کی نشست کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار جیک لانگ کے توہین آمیز اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا: اس امیدوار نے ایسے اقوال اور افعال انجام دیے جن میں قرآن کریم کی دانستہ توہین شامل تھی جو ایک غیر اخلاقی اور انسانی احساس سے عاری شخص کی جانب سے ناقابل قبول اہانت شمار ہوتی ہے۔

اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رویہ نسل پرستانہ کینہ اور دشمنیوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ایک خبیث کوشش ہے جس کا مقصد امریکہ کی شیطانی حکومت میں اقتدار کی کرسی حاصل کرنا ہے۔

تجمع علمائے لبنان نے کہا: دینی نفرت کو ہوا دینا امریکی معاشرے کی بھی توہین ہے جو دینی تنوع کے ساتھ پہچانا جاتا ہے اور مسلمان امریکہ کے شہریوں کا ایک قابلِ ذکر حصہ ہیں اور یہ اقدام نہ صرف اسلامی مقدسات پر حملہ ہے بلکہ عیسائیت سے لے کر یہودیت تک تمام ادیان کے مقدسات کی بے حرمتی ہے۔

انہوں نے کہا: اس طرح کا رویہ دیگر ادیان کے انتہا پسندوں کے لیے بھی راستہ ہموار کرتا ہے تاکہ وہ دوسروں کے مقدسات پر حملہ کریں اور حتیٰ کہ انتقامی کارروائیوں کے امکانات کو بھی بڑھاتا ہے جس سے امریکی معاشرہ شدید نقصان اٹھاتا ہے۔

اس بیان کے تسلسل میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے بیانات اور اقدامات کا آزادیٔ اظہار سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ صریحاً دینی نفرت کے اظہار کے دائرے میں آتے ہیں۔

تجمع علمائے مسلمان لبنان نے مطالبہ کیا کہ امریکی عدالتی ادارے اس شخص کو معاشرے کے ایک بڑے طبقے کے دینی عقائد کی توہین اور داخلی امن کے خلاف اشتعال انگیزی کے سبب قانونی کارروائی کریں۔ نیز اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی سطح پر ایسے رویّوں کو روکنے اور ان کی مذمت کے لیے مناسب اقدامات کرے اور امریکی عوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ احتجاجی اجتماعات منعقد کریں اور قانونی پیروی کریں تاکہ اس طرح کی توہین آمیز حرکات کی تکرار روکی جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha