۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عراق

حوزہ/ خبر رساں ذرائع نے عراق میں اسلامی مزاحمتی اہداف پر امریکی حملوں کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح عراق میں حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، عراق کے بعض مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوجیوں نے بابل اور الانبار صوبوں میں الگ الگ حملوں میں الحشد الشعبی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مغربی عراق میں بعض مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، بعض ذرائع کے مطابق جرف النصر میں کم از کم 5 زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ادھر ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ ٹی وی چینل پر بتایا ہے کہ ان کے ملک کے جنگی طیاروں نے مغربی عراق میں کچھ اہداف پر حملے کیے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے اسی امریکی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ حملے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر تازہ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں، عراقی میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے القائم شہر کے بعض مقامات پر حملے کیے ہیں، القائم شہر میں ہونے والے حملوں میں حشد الشعبی کے دو ارکان شہید ہو گئے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے عین الاسد کیمپ پر بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں کیے گئے ہیں جس میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم میں امریکہ کی کھلی حمایت کے جواب میں عراقی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو بارہا نشانہ بنایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .