۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
یب

حوزہ/ میجر جنرل اسدی نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے ساتھ ہی یہودیوں کی زندگی ختم ہو گئی اور چوتھی بڑی طاقتور فوج ہونے کا دعویٰ کرنے والے غاصب صہیونیوں کو ناقابلِ یقین شکست ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میجر جنرل جعفر اسدی نے کاشان ایران میں ہفتۂ بسیج کے موقع پر سول اور فوجی اعلیٰ حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے ساتھ ہی یہودیوں کی زندگی ختم ہو گئی اور چوتھی بڑی طاقتور فوج ہونے کا دعویٰ کرنے والے غاصب صہیونیوں کو ناقابلِ یقین شکست ہوئی۔

انہوں نے طوفان الاقصیٰ کو انقلابِ اسلامی کے شہداء کے خون کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ شہداء، بشریت کی محفل کی شمع ہیں۔

کمانڈر آف دفاع مقدس نے لبنان اور شام وغیرہ میں اپنی کمانڈنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدوں کا آپریشن پتھر سے شروع ہوا اور آج بلیسٹک میزائل سے غاصب صہیونیوں کے ساتھ میدان جنگ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپ ممالک کی زندہ لاش غاصب صہیونیوں کو کھڑا رکھنے کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود، اس میدان میں حماس ہی فاتح قرار پائے گی۔

میجر جنرل جعفر اسدی نے کہا کہ غاصب صہیونی کا دعویٰ تھا کہ 80 ہزار سے زائد ہمارے جاسوس فلسطینیوں کے درمیان موجود ہیں، لیکن اس دعویٰ کے باوجود، طوفان الاقصیٰ کے شروع ہوتے ہی یہ سب صفحہ ہستی سے مٹ گیا، لہٰذا یہ صدی کا معجزہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .