۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر میثمی نے کہا: درس کربلا زمانہ کے ہر یزید اور غاصب ریاستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلا کرنے کا ایسا درس دیتا ہے جس سے تمام شیطانیت پل بھر میں نیست و نابود ہو جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کی جانب سے منعقدہ حمایت مظلومین کانفرنس میں خصوصی شرکت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں سیکرٹری جنرل نے مختلف امور اور موجودہ عالمی صورتحال پر تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا: اس قسم کی کانفرنسز کا انعقاد ان مظلومین کے ساتھ تجدید عہد ہے جن کی قربانیوں نے آج عالم اسلام کو صحیح اور غلط کی پہچان کروائی ہے۔انہوں نے کہا: جو غلط ہوتا ہے وہ ہمیشہ دوسروں کی زمینوں پر قابض اور صیہونی ریاستوں کا تصور پیش کر کے پوری دنیا کو ظلم و جبر کی دعوت دیتا ہے، وہ ہمیشہ غلط سوچ اور فکر کی ترویج میں مصروف رہتا ہے تاکہ شیطانیت پروان چڑھے۔

نظام عدل اور نظام حق ہمیشہ غالب ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

علامہ شبیر میثمی نے کہا: درس کربلا زمانہ کے ہر یزید اور غاصب ریاستوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلا کرنے کا ایسا درس دیتا ہے جس سے تمام شیطانیت پل بھر میں نیست و نابود ہو جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نظام عدل اور نظام حق ہمیشہ غالب رہتا آ رہا ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: پاراچنار کے مسائل کو ہم روز اول سے گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ مرکز کا ایک اپنا سسٹم ہوتا ہے اس کے تحت کام ہوتے ہیں، کے پی کے حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے کہ مسائل اتنے پیچیدہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا: مسائل کے حل لے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ امید ہے مسائل فوری حل ہونگے۔

آخر میں مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی کی اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

نظام عدل اور نظام حق ہمیشہ غالب ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .