حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر نوابشاہ، سندھ میں 19 نومبر 2023ء مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی پندرہویں تین روزہ "جعفریہ طلباء کنونشن" کے تیسرے اور آخری دن خصوصی شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق جوانان جعفریہ کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے طلباء کی ذمہ داریوں پر اہم خطاب کیا اور نو منتخب مرکزی صدر سال 2024-25ء جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر سے حلف بھی لیا۔