۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
فلسطینی شہید

حوزہ/ فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے میں طولکرم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں دو فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صیہونی فوجیوں نے طولکرم کے علاقے نور شمس میں فلسطینیوں پر حملہ کیا جس میں دو فلسطینی شہید ہوگئے، اس حملے میں اسرائیلی فوجیوں نے اینٹی ٹینک راکٹ Energa کا استعمال کیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ صیہونی فوجیوں نے طولکرم پر کئی اطراف سے حملہ کیا اور نور شمس پناہ گزین کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیر لیا، فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کے بلڈوزر کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکے کیے۔

اسرائیلی حملے کے دوران کئی مقامات پر فلسطینیوں نے جوابی کارروائی کی اور جھڑپیں ہوئیں جو کافی دیر تک جاری رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .