۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
قرآن مجید

حوزہ/ لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ جاری کردتے ہوئے غیر مستند نسخوں کی فوری طور پر ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ جاری کردیا، قرآن کریم کے غیر مستند نسخوں کی اشاعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور پر ایسے نسخے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرآن مجید کے غیر مستند نسخوں کی اشاعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، یہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں اردو زبان میں جاری کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مذکورہ درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تحریف شدہ اور غیر مستند قرآن پاک کے نسخے فوری طور پر ضبط کیے جائیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریف شدہ اور غیر مستند قرآن پاک کے نسخے فوری طور پر ضبط اور ایسے نسخوں کی اشاعت کی کڑی نگرانی کی جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر ضلع اور تحصیل میں مستند نسخہ کی دستیابی یقینی بنائیں، مستند نسخے قرآن پاک کے اشاعت میں درستگی کیلئے استعمال کیا جائے۔

اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت قرآن بورڈ کے مجاز ناشرین کو ہی قرآن مجید کی اشاعت کی اجازت دے، ناشرین قرآن پاک اور دینی کتب کو کوڈ نمبر دیں جس سے ان کے مستند ہونے کو یقینی بنایا جا سکے، قرآن پاک کے ہر صفحہ پر ناشر اور کمپنی کا نام موجود ہونا چاہیے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے پاس رجسٹرڈ ہونے والی ویب سائٹس کو ہی قرآن پاک یا دینی کتب کو آن لائن دکھانے کی اجازت ہو گی، غیر رجسٹر ویب سائٹس کو فوری بند کر دیا جائے، حکومت مستند ویب سائٹس کے حوالے سے عوام کو آگاہی دے، حکومت قرآن بورڈ سے منظور شدہ نسخہ گوگل، ایپ سٹور، پلے سٹور میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .