۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
چابہار ریل پروجیکٹ

حوزہ/ایران نے اس فیصلہ کے پیچھے ہندوستان کی طرف سے پروجیکٹ کے لئے فنڈ مہیا کرانے میں تاخیر قرار دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اب وہ اس پروجیکٹ کو خود سے ہی پایۂ تکیل تک پہنچائے گا۔

ایران نے چابہار ریل پروجیکٹ سے ہندوستان کو علیحدہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اس فیصلہ کے پیچھے ہندوستان کی طرف سے پروجیکٹ کے لئے فنڈ مہیا کرانے میں تاخیر قرار دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اب وہ اس پروجیکٹ کو خود سے ہی پایۂ تکیل تک پہنچائے گا۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان 4 سال قبل سال 2014 میں یہ معاہدہ طے پایا تھا اور وزیر اعظم مودی نے دورہ ایران پر بڑی دھوم دھام کے ساتھ چابہار معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اتنا ہی نہیں اس معاہدہ کو میڈیا میں مودی حکومت کی طرف سے چین کے لئے ایک بڑا جھٹکا تک قرار دے دیا گیا تھا۔

اس پروجیکٹ کے تحت افغانستان کی سرحد کے ساتھ چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن کی تعمیر ہونی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق پورا پروجیکٹ مارچ 2022 تک مکمل ہوگا اور ایران اس ریلوے لائن کو ہندوستان کے بغیر خود مکمل کرے گا۔ اس پروجیکٹ سے باہر کیے جانے کے ایران کے اس فیصلہ کو ہندوستان کے لئے اسٹریٹجک طور پر ایک بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .