۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا شاہد جمال رضوی

حوزہ/ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی اسی اجتہادی بصیرت، ہدایت و ارشاد اور یقین محکم کا نمونہ بلکہ آپ کی تبلیغی جدو جہد کا نتیجہ ہے ''اسلامی انقلاب''۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر شعور ولایت فاونڈیشن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شاہد جمال رضوی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی32 ویں برسی کے موقع پر کہا کہ امام خمینیؒ ایک زندہ حقیقت کا نام ہے جسے کبھی موت نہیں آسکتی۔ وہ کل بھی زندہ تھے ، آج بھی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے ہمارے جذبات و احساسات میں، ہمارےدلوں میں، ذہنوں میں ، ہمارے نصاب زندگی میں۔ وہ زندہ رہیں گے مکتب انسانیت میں ، نسلوں میں اور ہر نسل کے بعد دوسری نسل میں۔ اس لئے کہ شخص مرتا ہے کردار نہیں ، کردار ہمیشہ زندہ رہتاہے۔

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ رہبر کبیر حضرت روح اللہ خمینیؒ کی ذات میں وہ تمام خوبیاں موجود تھیں جو حقیقی اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے ضروری ہوتی ہیں، وہ روحانی تقدس کے ساتھ ساتھ اجتہادی بصیرت کے بھی حامل تھے، ا نمیں علم بھی تھا اور حلم بھی ، ان کے قلب میں ہدایت و ارشاد کی شمع روشن تھی ، ان کا یقین سورج کی شعاعوں کی طرح روشن اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح محکم تھا، وہ اپنی نظر سے دیکھتے تھے اور بصیرت کو کام میں لاتے تھے ۔

آخر میں کہا کہ آپ کی اسی اجتہادی بصیرت، ہدایت و ارشاد اور یقین محکم کا نمونہ بلکہ آپ کی تبلیغی جدو جہد کا نتیجہ ہے ''اسلامی انقلاب''۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .