حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے رہنما و کینبرا آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین علامہ اشفاق وحیدی نے کوئٹہ میں ہزارہ نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت لوگوں نے جس طرح کوئٹہ مچھ ہزارہ کمیونٹی کے نوجوانوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کیا گیا اس طرح کی تاریخ میں مثال نہی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پر اس قسم کی دہشت گردی پر سوالیہ نشان ہے؟ اب شیعہ اپنی حفاظت خود کریں گے حکومتی دعوے اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ 20سال سے جاری ہے کبھی شیعہ نوجوانوں کو آغوا کیا جاتا ہے اور کبھی بے دردی کے ساتھ شہید کیا جاتا ہے ہم ریاست سے سوال کرتے ہیں یہ مٹھی بھر لوگ کون ہیں جنہوں نے پوری ریاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے؟۔
ریاستی اداروں نے اگر امن و امان کے لیے شیعہ عوام کو یقین دہانی نہ کرائی تو ہم اپنی حفاظت خود کریں گے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ جب بھی ایسے سانحات ہوتے ہیں تو حکومتی حکمران جھوٹے دلاسے دے کر چلے جاتے ہیں آج تک شیعہ کے قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکایا گیا۔
علامہ وحیدی زور دیتے ہوئے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ عوام کے قاتلوں کو بالخصوص سانحہ کوئٹہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے اور شیعہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
آخر میں کہا کہ ملک دشمن عناصر ایک بار پھر پاکستان کا امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں سیکورٹی فورسز فوری طور پر ایسے عناصر کو گرفت میں لے کر قانون کے مطابق سزاء دے۔