۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
سانحہ مچھ

حوزہ/ سانحہ مچھ میں 10مومنین کی شہادت کو تین سال گزر گئے۔کوئٹہ میں چند سالوں میں 2ہزار شیعہ ہزارہ کو قتل کیا گیا لیکن دہشت گردوں سمیت سہولت کاروں میں سے کسی ایک تکفیری کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سانحہ مچھ میں 10مومنین کی شہادت کو تین سال گزر گئے۔کوئٹہ میں چند سالوں میں 2ہزار شیعہ ہزارہ کو قتل کیا گیا لیکن دہشت گردوں سمیت سہولت کاروں میں سے کسی ایک تکفیری کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کا اعتراف کرنے والے قاتلوں کو الیکشن سے قوم پر مسلط کرنے کے بجائے کٹہرے میں لایا جائے۔قاتلوں کی گرفتاری تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

تین جنوری2021 کو 10 ہزارہ شیعہ مومنین کو بےجرم و خطا ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے ان کےگلے کاٹے گئے تھے۔سانحہ کے خلاف ملک بھر میں ایک ہفتے تک احتجاجی دھرنا ہوا تھا۔تین سال بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .