حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن امامیہ کی جانب سے سانحہ کویٹہ کے حوالے سے اہم میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس میٹینگ میں انجمن شہریان، انجمن تاجران، سول سوسایٹی، و نمائندگان زونل سکردو: شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، مجلس وحدت المسلمین،آیی ایس او اور امامیہ آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
سانحہ کوئٹہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت کی گی۔اور شہداء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ حکومت وقت سے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی تاکید کی گیی۔
تمام پارٹیز کی جانب سے انجمن امامیہ کی دعوت پر لبیک کہتے ہوے کل بروز جمعہ 8 جنوری کومرکزی نماز جمعہ کے بعد یادگار چوک تک احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ۔اور سرزمین بلتستان کے غیور عوام سے اس عظیم احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی درخواست ہے۔