۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ محمد افضل حیدری

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شیعہ نوجوانوں کی شہادت سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں ۔ان حالات میں ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے ساتھ اندرونی سلامتی اور اتحاد بھی ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے دہشت گردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ریاستی اداروں کو چوکنا رہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ غیر ملکی ایجنٹ امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ کی طرف سے انار کلی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے پتہ چل گیا کہ کون سا ملک ملوث ہے، تا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے۔لیکن انشاءاللہ سی پیک سمیت ملکی ترقی کے تمام منصوبے جاری رہیں گے۔

جامعتہ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور حملہ آوروں کی ہلاکت ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شیعہ نوجوانوں کی شہادت سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں ۔ان حالات میں ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کے ساتھ اندرونی سلامتی اور اتحاد بھی ضروری ہے۔ لیکن دہشت گرد خارجی گروہ ایک عرصے سے فرقہ واریت پھیلانے میں سرگرم ہو چکا ہے۔تکفیری دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں، مگر انہیں گرفتار کیاگیا اور نہ ہی کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے انارکلی بم دھماکے،ڈیرہ اسمعیل خان اور ملتان میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندان کی صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .