۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کا اہم سرغنہ گرفتار

حوزہ/ الحشد الشعبی ایک کاروائی میں مغربی عراق میں داعش کے ایک اعلی درجے کے کمانڈر کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی الحشد الشعبی انفارمیشن ویب سائٹ کے مطابق عراق میں الحشد الشعبی نے آج (پیر) کو ایک بیان میں صوبہ الانبار میں داعش کے ایک اہم کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹلیجنس اور سکیورٹی فورسز نے دوسری الحشد الشعبی بریگیڈ کے ساتھ مل کر ، صوبہ الانبار میں ایک کارروائی میں داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

الحشد الشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحشد الشعبی فورسز کے ذریعہ سکیورٹی سے متعلق جمع کی گئی درست معلومات کے مطابق ، آپریشن مکمل کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

ادھر عراقی فیڈرل انٹلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے صوبہ کرکوک کے داقوق کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر داعش کے فوجی سازوسامان اور گولہ بارود  دریافت کرنے کی اطلاع دی جہاں ہیڈ کوارٹر میں گیارہ مارٹر ، 10 لیٹر سی 4 دھماکہ خیز مواد اور گیارہ بارودی سرنگیں قبضہ میں لی گئیں۔

یادرہے کہ عراقی حکومت نے دسمبر 2017 میں اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے علاقوں کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے  لیکن تب سے عراقی صوبوں کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کلیئرنس کی کاروائیاں جاری ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .