۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عمار حکیم

حوزہ/ عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما نے علاقے کے بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کسی بھی طور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقیون الائنس کے سربراہ سید عمار حکیم نے بغداد میں عراقی قبائل اور شخصیات کے ایک وفد سے ہونے والی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا حق محفوظ ہے اور اسے کوئی پامال نہیں کر سکتا۔

سید عمار حکیم نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عراق اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار نہیں کرےگا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کی موجودگی میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے۔

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے تعلقات کی بحالی کے سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر عرب اسرائیل دوستی منصوبے کے مخالفین کی ایک بڑی تعداد نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اکٹھا ہو کر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرے کئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .