۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله مظاهری

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی مظاہری نے زکوٰۃ کے علمی فروغ اور اعزازی پروگرام کے نام ایک پیغام میں کہا: عدل و انصاف سے خالی عبادت خدائے تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول نہیں ہوتی اور کوئی اہمیت نہیں ہے جیسا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام نے بھی اس بات پر تاکید فرمائی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زکوٰۃ کے علمی فروغ اور اعزازی پروگرام کے حوالے سے آیت اللہ مظاہری کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

قال الله سبحانه و تعالی: «الَّذینَ إِنْ مَکَّنَّاهُمْ فِی الْأَرْضِ أَقامُوا الصَّلاةَ وَ آتَوُا الزَّکاةَ وَ أَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَ نَهَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَ لِلَّهِ عاقِبَةُ الْأُمُورِ».

زکوٰۃ کے عظیم فریضہ کو فروغ دینے کیلئے منعقدہ "زکوٰۃ کے علمی فروغ اور اعزازی پروگرام“ جو کہ اس پروگرام کے منتظمین اور آپ معزز مہمانوں اور شرکاء کی معاشرہ کی تعمیر کیلئے دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

اس الٰہی فریضہ کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ نہ صرف قرآن مجید کی درجنوں آیات ہیں بلکہ اس موضوع کے ساتھ اولیاء و معصومین علیہم السلام کی سینکڑوں روایات بھی مختص ہیں اور قرآن مجید نے اس عظیم فرض کو بطور عام الہی قوانین کے اہم اجزاء اور انبیائے کرام علیہم السلام پر خدا کی وحی کے اہم عناصر میں سے ایک قرار دیا ہے: «وَ جَعَلْناهُمْ أَئِمَّةً یَهْدُونَ بِأَمْرِنا وَ أَوْحَیْنا إِلَیْهِمْ فِعْلَ الْخَیْراتِ وَ إِقامَ الصَّلاةِ وَ إیتاءَ الزَّکاةِ وَ کانُوا لَنا عابِدینَ».

قرآن مجید نے اس عظیم عبادت کے تعلق کو نماز کے ساتھ جوڑا ہے اس بات سے یہ اہم نکتہ سمجھ میں آتا ہے کہ بندگی ہمیشہ عدالت کے ہمراہ ہونی چاہیئے اور عدل و انصاف سے خالی عبادت خدائے تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول نہیں ہوتی اور کوئی اہمیت نہیں ہے جیسا کہ ائمہ اطہار علیہم السلام نے بھی اس بات پر تاکید فرمائی ہے۔

بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے موجودہ حالات میں بڑے پیمانے پر غربت، معاشی اور اقتصادی مشکلات ہیں اور اس کی وجہ سے اسلامی معاشرے کا چہرہ بدنما اور مسخ ہو رہا ہے، زکوٰۃ کا نمایاں کردار ایک اہم ترین فرائض میں سے ہے جو انسانوں کے دوسرے انسانوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر اور اسلامی بہن بھائیوں کو آپس میں ملا دیتا ہے، لہٰذا زکوٰۃ کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے اور اس کی اہمیت کی درست تبیین کرنی چاہیئے۔ یہ کانفرنس اور اس جیسی دوسری کانفرنس اس عظیم فریضہ کی تشہیر اور وضاحت کیلئے ایک موزوں میدان ثابت ہو سکتی ہے اور اس صورت میں یہ اپنا مقصد حاصل کر لے گی۔

اللہ تعالیٰ سے آپ سب عزیزوں کی اس روشن راہ میں مزید توفیقات اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته.

حسین المظاهری

حوزہ علمیه اصفہان

۲۶ جمادی الثانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .