۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
دیدار حجت‌الاسلام والمسلمین شهرستانی با آیت الله العظمی مظاهری

حوزہ/ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے آج صبح ایران کے صوبہ اصفہان میں آیت اللہ مظاہری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین سید جواد شہرستانی نے آج صبح ایران کے صوبہ اصفہان میں آیت اللہ مظاہری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں حضرت آیت اللہ العظمیٰ مظاہری نے کہا: ہمیں تمام حالات اور تمام امور میں امام زمانہ حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو حاضر و ناظر جاننا چاہئے، وہ کامیابیاں اور توفیقات جو ہمارے بزرگوں کو مختلف میدانوں میں خصوصاً حوزہ علمیہ اور اس کے تحفظ کے حوالے سے ملی ہیں وہ سب حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عنایتوں اور نظر خاص سے ہی حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے تحفظ میں مرحوم آیت اللہ خوئی (قدس سرہ) کی عظیم توفیقات اور ان کے بعد حضرت آیت اللہ سیستانی کی توفیقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ان بزرگوں کی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے حضور مسلسل مناجات و دعا کا نتیجہ ہے، ہم سب کو اپنے قول و فعل اور زندگی کے مختلف امور میں امام زمانہ (عج) کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ مظاہری نے حجۃ الاسلام سید جواد شہرستانی کی حوزہ علمیہ اور عتبات عالیہ کے تئیں شاندار خدمات کو سراہا اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں مکتب تشیع کی مزید خدمت جاری رکھنے اور کلمہ حق کو سربلند کرنے کے لئے مزید توفیقات کی دعا کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین شہرستانی نے بھی حضرت آیت اللہ مظاہری کی مسلسل توجہ اور عنایات کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت اور طول عمر کے لئے بارگاہ الہی میں دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .