بدھ 3 مئی 2023 - 16:02
شیخ الازہر مصر آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے لیے نجف روانہ ہوں گے

حوزہ/ مصری کے پارلیمانی ذرائع نے شیخ الازہر کے ممکنہ دورہ نجف اشرف اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری ذرائع نے شیخ الازہر کے عراق کے ممکنہ دورے اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کی اطلاع دی۔

مصری سینیٹ کے رکن خالد قندیل نے الازہر کے شیخ احمد الطیب الحسنی کے ممکنہ دورہ نجف اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: شیخ الازہر کے اس سال کے شیڈول کے مطابق وہ نجف اشرف کا دورہ کریں گے اور اس درمیان آیت اللہ سیستانی سے خاص ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل باخبر ذرائع نے عراق کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے لیے شیخ الازہر کے ممکنہ سفر کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ دورہ آئندہ جولائی میں ہو سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha