حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق، جامعۃ الازہر کے بین الاقوامی الیکٹرانک فتوی مرکز نے بیت اللہ الحرام کی زیارت کی فضیلت اور خدا کے ہاں اس کے اجر و ثواب کے بارے میں اشارہ کیا ہے۔
جامعۃ الازہر کے بین الاقوامی الیکٹرانک فتوی مرکز نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ "حج اسلام کا پانچواں رکن ہے اور حقیقی شریعت میں بھی حج کو اپنی خاص خواہش اور لگاؤ کے ساتھ انجام دینے کا نام ہے اور اسے ہر اس شخص پر واجب قرار دیتی ہے جس کے لئے اس فریضہ کی انجام دہی ممکن ہو، کیونکہ ان زیارات اور اعمال میں سے کہ جن سے خدا کا قرب حاصل کیا جا سکتا ہے، ایک بہترین زیارت اور عمل حج ہے"۔
اس مرکز کی رپورٹ میں آیا ہے کہ "احادیث کے مطابق حج بیت اللہ الحرام جہاد کے برابر ہے"۔