۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
تصاویر/ویژه برنامه خواهر خورشید در قلب اصفهان

حوزہ / استاد حسین انصاریان نے کہا: حضرت جبرائیل (ع) نے نبی اکرم (ص) کو جو تعلیم دیا ان میں سے ایک یہ تھا کہ دنیا میں کوئی بھی کام بغیر جزا کے نہیں ہوتا اور کوئی کام بے اجر نہیں ہوتا، کوئی کام ضائع نہیں ہوتا کیونکہ انسان جو بھی کام انجام دیتا ہے وہ خدا کی ملکیت ہے لہذا اس نے اس کی جزا دینی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین حسین انصاریان نے گزشتہ شب حضرت زینب بنت موسی بن جعفر سلام اللہ علیہا اصفہان میں "خواہرِ خورشید در قلبِ اصفہان" کے عنوان سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: جو شخص حقیقی طور پر خدا کی شناخت حاصل کر لیتا ہے اور اس کا دل خداوند متعال کے مقدس وجود کے ساتھ تعلق پا لیتا ہے تو وہ اپنی عقل، فطرت اور انبیاء، ائمہ اور قرآن کی تعلیمات کی مدد سے خدا کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتا ہے کیونکہ وہ سمجھ جاتا ہے کہ تمام خیر و بھلائی صرف اسی کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے سورہ مبارکہ بقرہ کی آیت نمبر 195 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس سورہ میں خداوند متعال فرماتا ہے: "أَحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِینَ"۔ یعنی تمام لوگوں کے ساتھ بھلائی کرو اور ان کے مذہب کی پرواہ نہ کرو۔ خداوند متعال بھی ہر ایک کے ساتھ بھلائی کرتا ہے۔ اگرچہ کچھ لوگ خدا کی شان میں برائی کرتے ہیں لیکن خدا ان کی برائی کی وجہ سے اپنی نیکی و بھلائی کو کبھی قطع نہیں روکتا۔

انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ بھی انسان کو جو پہلا سبق سکھاتا ہے وہ یہی ہے کہ جس چیز کو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے اسے باقی سب کے لیے بھی پسند کرو اور جو وہ اپنے لیے پسند نہیں کرتا وہ کسی دوسرے کے لیے بھی پسند نہ کرو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .