۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
احکام شرعی

حوزہ|اگر خاتون ماہانہ عادت کی پاکیزگی کےلیے غسل حيض و وضو  سے عاجز ہو تو اسکا کیا فریضہ ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی|

وہ خاتون جو غسل نہیں کر سکتی

اگر خاتون ماہانہ عادت کی پاکیزگی کےلیے غسل حيض و وضو سے عاجز ہو تو اسکا کیا فریضہ ہے؟

آیات عظام امام خمینی، رهبری، تبریزی، وحید، صافی، بهجت و فاضل:

ضروری ہے کہدو تيمم کرے:
ایک غسل حيض کے بدلے اور دوسرا وضو کے بدلے۔

آيات عظام سيستانى، زنجانی، مكارم و نورى:

ایک تیمم غسل حیض کے بدلےانجام دے ، تو کافی ہے اور یہ وضو کے بدلے بھی شمار ہوگا؛

لیکن

زیادہ ثواب کیلئے بہتر ہے کہ دو تیمم کرے:

ایک غسل حیض کے بدلے اور دوسرا وضو کے بدلے انجام دے۔

نوٹ: عاجز ہے، یعنی مثلاً پانی نہیں ہے تاکہ غسل یا وضو کرے
یا پانی ہے لیکن نقصان دہ ہے
یا غسل اور وضو کیلئے وقت ہی نہیں ہے و۔۔۔ ۔

توضيح‌المسائل مراجع، م۷۲۳؛ وحيد، رساله، م۷۳۱؛ پرسمان احکام۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .