۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اھل البیت(ع) یونیورسٹی

حوزہ/ اس یونیورسٹی میں ایم فل اور ڈاکٹریٹ کے لئے رجسٹریشن جاری ہے خواہشمند اسٹوڈنٹس رابطہ کرتے ہوئے جلد از جلد رجسٹریشن کا کام مکمل کروالیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اھل البیت(ع) یونیورسٹی تہران کے مسؤل ارتباطات بین الملل جناب محمود نظری اور قم میں موجود نمائندے جناب محمدی تبار نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے لیے اس یونیورسٹی میں ایم فل اور ڈاکٹریٹ کے لئے رجسٹریشن جاری ہے خواہشمند افراد رابطہ کرتے ہوئے جلد از جلد رجسٹریشن کا کام مکمل کروالیں۔

ان نمائندگان کے مطابق یہ رجسٹریشن گروپ B کے لیے جاری ہے جس کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے اسٹوڈنٹس کو انٹری فیس کے طور پر سب سے پہلے سو ڈالر یونیورسٹی کے اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہوگا جس کے بعد اسٹوڈنٹ کے لیے ویزا جاری کیا جائے گا اور پھر ایم فل کے لیے ہر ٹرم کے لیے تین سو ڈالر اور ڈاکٹریٹ کے لیے سات سو ڈالر ادا کرنے ہوں گے جسمیں اسٹوڈنٹس کو ہزینۂ تعلیم کے علاوہ ہاسٹل اور غذا کی سہولت ہفتے سے بدھ تک مہیا رہے گی، ایم فل کے چار ٹرم اور ڈاکٹریٹ کے لیے سات ٹرم ہیں اور ہر ٹرم چار مہینے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ اگر آپ جس ڈگری سے ایم فل میں داخلہ لے رہے ہیں اس کا نمبر بہت اچھا اور اچھی یونیورسٹی سے ہوا اور آپ کی عمر 28 سال کے اندر ہوئی تو یونیورسٹی تحقیق کرنے کے بعد آپ کو کریٹگری A میں شامل کردے گی جس کی وجہ سے آپ کی فیس معاف ہوجائے گی، یہ سہولت صرف ایم فل کے لیے ہے۔


مزید تفصیلات یونیورسٹی کی سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔ یونسکو کی سائٹ پر اھل البیت(ع) یونیورسٹی کا اعتبار دیکھا جاسکتا ہے۔

اس یونیورسٹی میں رجسٹریشن کی خصوصیات:
ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی تحصیل و تعلیم کے لئے بغیر کسی امتحان کے خواہران و برادران کا ایڈمیشن
یونیورسٹی کی ماہانہ فیس میں 70 % ڈسکاؤنٹ
طالب علم کیلئے اقامت بلکل فری
طالب علم کے اہل خانہ کے لئے اقامت کی سہولت
ہاسٹل فری
فارسی لینگویج کورس فری
ھفتہ سے بدھ تک سیلف سروس بلکل فری
( خصوصا اس 19/2/2022 تاریخ تک رجسٹریشن کروانے والوں کے لئے) ۔

رجسٹریشن کی شرائط:
پاسپورٹ کی اسکن شدہ تصویر ارسال کریں ( پاسپورٹ کی کم سے کم 9 ماہ کی مہلت باقی ہو)
تصویر ارسال کریں ( طالب علم کی تصویر کا سائز 3×4 )
طالب علم اپنے تمام تحصیلی اور تعلیمی سرٹیفکیٹ ارسال کرے (بی اے)، محدودیت سِنّی نہیں ہے
فیس ادا کرنا لازمی ہے

هزینه ثبت نام ۱۰۰ ڈالر
هزینه تحصیل با خوابگاه و غذا: ترمی ۳۰۰ ڈالر(ایم فل)/ ڈاکٹریٹ کے لیے ۷۰۰ڈالر
هزینه تحصیل بدون خوابگاه و غذا: ترمی ۱۰۰ ڈالر/ڈاکٹریٹ کے لیے ۵۰۰ڈالر

سرٹیفکیٹ کے ارسال کرنے کی آخری تاریخ : 19/2/2022

رجسٹریشن کے تمام مراحل میں رہنمائی کے لیے یونیورسٹی کے جانب سے فراہم کیے گئے واٹساپ نمبر پر رابطہ فرمائیں۔

WhatsApp: +98 905 358 4022

https://wa.me/+989053584022

اھل البیت(ع) یونیورسٹی تہران میں ایم فل اور ڈاکٹریٹ کے لئے رجسٹریشن

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Naseer Ahmed PK 05:41 - 2022/02/19
    0 0
    It's good choice for the Muslims unity and learning
  • Imran hussain PK 13:02 - 2022/02/19
    0 0
    My name is Imran Hussain.I have done my bachelor in Earth science .I want to complete my MS in Engineering Geology l