حوزہ نیوز ایجنسی کرمانشاہ کے مطابق، اساتذہ، طلاب اور علمائے کرام کی بسیج تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام حمید محمدی نے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف حالیہ صہیونی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ان کے اس بیان کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امیرالمؤمنین علیہ السلام نے فرمایا: "کُونَا لِلظَّالِمِ خَصْماً وَ لِلْمَظْلومِ عَوْناً" یعنی "ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بنو۔" (نہج البلاغہ، نامہ ۴۷)
اساتذہ، طلاب اور علمائے کرام کی بسیج تنظیم تمام مؤمنین اور دنیا بھر کے حق دوستوں کے ساتھ مل کر ملت مظلوم فلسطین پر صہیونی غاصب اور فاسد حکومت کے تازہ ترین جرائم اور غزہ پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔
اس جعلی، نسل پرست اور بچوں کے قاتل صہیونی رژیم کے حالیہ مظالم غزہ پٹی اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک بار پھر امریکہ اور دیگر غیر انسانی حکومتوں کی پشت پناہی میں نہتے عوام، خواتین اور بچوں پر زمینی اور فضائی حملوں کے ذریعہ جاری ہیں۔ یہ حملے ایک بار پھر صہیونیوں اور ان کے علاقائی و عالمی حامیوں کی جارحانہ فطرت کو بے نقاب کرتے ہیں۔
عرب حکومتوں سے سوال ہے کہ "کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ آپ اپنی اسلامی غیرت کا مظاہرہ کریں؟ کیا آپ اس دن سے نہیں ڈرتے جب اللہ تعالیٰ آپ سے ظلم پر خاموشی کے باعث بازپرس کرے گا؟"
حمید محمدی
اساتذہ، طلاب اور علمائے کرام کی بسیج تنظیم کے سربراہ
آپ کا تبصرہ