حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فوج نے جمعہ کی صبح جنوبی غزہ کے شہر خان یونس اور رفح پر شدید حملے کیے۔
الجزیرہ کے غزہ میں موجود نامہ نگار کے مطابق، خان یونس کے مشرقی علاقوں کو اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شیخ ناصر محلے میں ایک رہائشی گھر پر بمباری کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کچھ ہی دیر بعد الجزیرہ نے اطلاع دی کہ اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس کے السلام محلے کو بھی نشانہ بنایا۔
دریں اثنا، روسی نشریاتی ادارے راشا ٹوڈے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قابض صہیونی فوج کے جنگی طیارے اور توپ خانے رفح شہر کو بھی مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔









آپ کا تبصرہ