منگل 21 جنوری 2025 - 09:30
نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے

حوزہ/ آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی نے اپنے خطاب میں نہج البلاغہ کی اہمیت اور اس کے تعلیمات کو معاشرتی زندگی میں عملی شکل دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امیر المؤمنین علیہ السلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے اور ان کی شخصیت کو معاشرے میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ یعقوبی نے اپنے درس خارج میں کہا: نہج البلاغہ کے احیاء اور اس کے بابرکت مضامین کو زندگی کے تمام پہلوؤں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: ان شاءاللہ ایک دن نہج البلاغہ کو بھی حوزہ علمیہ کے رسمی دروس میں شامل کیا جائے گا، جیسا کہ قرآن کریم کی تفسیر کو گوشہ نشینی سے نکال کر حوزہ کے بنیادی دروس کا حصہ بنایا گیا۔

آیت اللہ یعقوبی نے قرآن مجید کی آیت ﴿وَقَالَ الرَّسُولُ یَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِی اتَّخَذُوا هَٰذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا﴾ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: نہج البلاغہ کی تعلیمات کو فراموشی کے سپرد نہیں کیا جانا چاہیے لہذا نہج البلاغہ کی تعلیمات کو معاشرتی زندگی کے تمام شعبوں میں عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے امیر المؤمنین علیہ السلام کے اقوال، شخصیت، سیرت اور موقف پر تحقیق کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی تجویز بھی دی۔ اس اقدام کا مقصد شیعہ افراد کو امام علی علیہ السلام کے بارے میں بہتر آگاہی فراہم کرنا اور ان کی شخصیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے تاکہ حضرت علی علیہ السلام کے اقوال ان کے لئے ہدایت کا ذریعہ بن سکیں۔

آیت اللہ یعقوبی نے کہا: اقوام متحدہ نے امام علی علیہ السلام کے مالک اشتر کے نام خط کو انسانی حقوق کے قدیم اور قیمتی متون میں شامل کیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha