۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی جوادی عاملی

حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے کتاب "تمام نہج البلاغہ" کے مولف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس کتاب سے استفادہ کئے بغیر کوئی محقق امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے انمول کلام کو نہیں سمجھ سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کتاب "تمام نہج البلاغہ" کے مولف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صادق موسوی نے آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کی۔

آیت اللہ جوادی آملی نے اس ملاقات میں "تمام نہج البلاغہ" کے عنوان سے اس تحقیقی کام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس کتاب سے استفادہ کئے بغیر کوئی محقق امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے کلام کے معنیٰ اور مفہوم کو صحیح اور کامل طور پر نہیں سمجھ سکتا ہے۔

آیت اللہ جوادی نے کہا: سید رضی رحمۃ اللہ علیہ نے نہج البلاغہ میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے کچھ کلام کو ماخذ اور سند کے بغیر جمع کیا ہے جبکہ کتاب "تمام نہج البلاغہ" میں کلام امیر المومنین علیہ السلام کو کامل ترین متن کے ساتھ اور مختلف اسلامی مذاہب کے بارہ سو سے زائد معتبر ماخذ کو اسناد کے ہمراہ ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین سید صادق موسوی نے 27 سال کے تحقیقی کام کے بعد اس کتاب کو تالیف کیا ہے۔

کتاب "تمام نہج البلاغہ" حضرت علی علیہ السلام کے کلام کے مکمل متون کو شامل ہے کہ سید شریف رضی نے کتاب نہج البلاغہ میں ان متون کے کچھ حصوں کو ذکر کیا ہے۔

مولف نے کتاب "تمام نہج البلاغہ" کو تالیف کرنے کے لئے 60 ہزار سے زائد کتب کا مطالعہ کیا اور مختلف ممالک منجملہ ہندوستان، کینیڈا، یمن، مراکش، امریکہ اور اسپین کا سفر کیا۔

یاد رہے کہ یہ کتاب دنیا کی نامور شخصیات، معروف اداروں، یونیورسٹیوں اور لائبریریوں کو تحفے کے طور پر دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .