ہفتہ 8 مارچ 2025 - 16:51
تعلیمات نہج البلاغہ سے آشنائی کے لیے جامع حکمت علوی آن لائن کورس کا انعقاد

حوزہ / حکمت بین الاقوامی اکیڈمی قم کی جانب سے نہج البلاغہ کی تعلیمات سے آشنائی کے لیے جامع حکمت آن لائن علوی کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حکمت بین الاقوامی اکیڈمی قم کی جانب سے تعلیماتِ نہج البلاغہ سے آشنائی کے لیے جامع حکمت علوی آن لائن کورس منعقد کیا جا رہا ہے۔جس میں ممتاز حوزوی اور یونیورسٹی کے اساتذہ سے استفادہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ دورہ 15 آن لائن کلاسز پر مشتمل ہو گا اور ماہ مبارک رمضان 14۴۶ھ کے لیے مخصوص ہے۔

یہ دورہ 19 اسفند 1403 شمسی بمطابق 8 ماہ مبارک رمضان 1446ھ سے شروع ہو گا۔

اس دورہ میں دلچسپی رکھنے والے حضرات دورہ کے متعلق مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل ویب سائٹ https://hekmat.academy/courses/hekmat-alavi کو وزٹ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha