۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام وحیدی از اساتید مرکز تخصصی صحیفه سجادیه

حوزہ / مرکز تخصصی صحیفہ سجادیہ کے استاد نے امام سجاد علیہ السلام کی محبت کے مظاہر کے مختلف نمونوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مومنین و متدین افراد سے محبت اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے اولین مظاہر میں سے ایک ہے۔ اہل بیت علیہم السلام گناہگار افراد سے سامنا کرتے وقت بھی محبت کا اظہار کرتے اور ان افراد کے لئے بھی دعا کیا کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مرکز تخصصی صحیفہ سجادیہ کے استاد حجت الاسلام وحیدی نےایران کے شہر قم المقدسہ میں منعقدہ امام سجاد علیہ السلام کے اسم مبارک سے منسوب بارہویں بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: صحیفہ سجادیہ جہادِ تبیین کا بہترین ذریعہ ہے۔ صحیفہ سجادیہ کی دعا نمبر 27 میں انبیاء علیہم السلام کے مبعوث ہونے کا مقصد توحید کی اشاعت بیان کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مومنین و متدین افراد سے محبت اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے اولین مظاہر میں سے ایک ہے۔ اہل بیت علیہم السلام گناہگار افراد سے سامنا کرتے وقت بھی محبت کا اظہار کرتے اور ان افراد کے لئے بھی دعا کیا کرتے۔

مرکز تخصصی صحیفہ سجادیہ کے استاد نے کہا: حضرت امام سجاد علیہ السلام نے اپنی دعاؤں میں مغضوب اور فتنہ پرست افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے صحیفہ سجادیہ کی چھٹی اور دسویں دعا میں ہر اس چیز کے لئے نفرین کی ہے جو خدا کے سامنے قرار پاتی ہے اور دینی معاشرہ کو کم رنگ اور کمزور کرنے کا باعث بنتی ہے۔

حجت الاسلام وحیدی نے توحید اور دینِ خدا کی توسیع کو مکتب اہل بیت علیہم السلام کا انتہائی ہدف قرار دیتے ہوئے کہا: قیام کو تب تک جاری رہنا چاہیے جب تک کوئی بھی پیشانی خدا کے علاوہ کسی دوسرے کے سامنے نہ جھکے۔ ہر وہ چیز جس میں عقیدۂ توحید موجود ہے اسے مضبوط کیا جائے اور ہر وہ چیز جو توحید کی مخالفت اور مقابلہ کرتی ہو اسے رستے سے ہٹا دیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .